لکھنو،23 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)یوم کسان کے موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کسانوں کو زرعی قوانین کے فوائد کے بارے میں بتایا۔ سی ایم یوگی نے بدھ کے روز کہا کہ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کی یوم پیدائش پر ہماری حکومت ان کے اعزاز میں کسانوں کو عزت دیتی ہے۔
کسان بھائی محنت سے 21 سے 22 فیصد اناج مہیاکرانے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج بیشتر کسان جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ریاست میں ترقی کر رہے ہیں۔ آج ہم نے ریاست کے کسانوں کو ٹریکٹر کی کنجی بھی دی، کسان سابقہ حکومتوں کی اولین ترجیح نہیں تھے۔ ہم نے زراعت میں نئی تحقیق کو فروغ دیا ہے، ہمارے پاس 4 زرعی یونیورسٹیاں ہیں۔
سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں کو کھاد، بیج، کیڑے مار ادویات کے لئے مالی مدد فراہم کررہے ہیں۔ 54 ہزار کروڑ روپئے پی ایم کسان سمّان ندھی کے تحت براہ راست اکاؤنٹس میں بھیجے جارہے ہیں۔ ہماری حکومت بھی ہر کسان کی فصل خریدنے کے لئے کام کر رہی ہے۔
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کسانوں کے نام پر سیاست کرنے والے کبھی جان زندگی کو خوش حال بنانے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔ ہماری حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کے لئے بے مثال کام کیا ہے، کسان کے چہرے پر خوشی لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔